ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اشون بہترین بین الاقوامی کرکٹر اور شبھم بہترین نوجوان کھلاڑی منتخب کئے گئے

اشون بہترین بین الاقوامی کرکٹر اور شبھم بہترین نوجوان کھلاڑی منتخب کئے گئے

Thu, 25 May 2017 11:29:53  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو بدھ کو سی ایٹ کرکٹ کی درجہ بندی (سی سی آر) بین الاقوامی ایوارڈ 2017میں سال کا بہترین بین الاقوامی کرکٹرمنتخب کیا گیا ہے۔کرکٹ کلب آف انڈیا میں ہوئی ایک تقریب میں اشون کو سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر اور آر پی جی انٹرپرائجز کے صدر ہرش گوینکا نے یہ ایوارڈ دیا۔اس کے علاوہ نوجوان بلے باز شبھم گل کو سال کا بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ ملا،انہیں ممبئی میں انگلینڈ کے خلاف انڈر 19ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کی وجہ سے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔اشون نے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی 20میں اچھی کارکردگی کے لئے تمل ناڈو کے آف اسپنر واشنگٹن سندر کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے وجے ہزارے ٹرافی میں کافی اچھی کارکردگی کی۔


Share: